وزارت داخلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلیگل کی بھرتیوں کا نتیجہ چیلنج 

وزارت داخلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلیگل کی بھرتیوں کا نتیجہ چیلنج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزارت داخلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلیگل کی بھرتیوں کا نتیجہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،مسٹر جسٹس شاہد کریم نے اس سلسلے میں دائر ایلبرٹ مسیح کی درخواست پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر  درخواست پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیئرمین وفاقی پبلک سروس کمیشن اوردیگر مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیاہے کرلیاہے۔درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارت داخلہ میں 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلیگل کی بھرتیوں کا اشتہار دیا، اشتہار میں اقلیتی کوٹہ کے لئے کوئی نشست مختص نہیں کی گئی، قانون کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی برادری کیلئے کوٹہ مختص کرنا لازمی ہے، اقلیتی کوٹہ سسٹم کے حوالے سے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ پر عملدرآمد روکنے اورمیرٹ کے مطابق اقلیتی کوٹہ کے تحت درخواست گزار کو ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -