تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس 

 تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکار کی سوا سال کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے دائر درخواست پر چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اوردیگر مدعاعلیہان کو 22 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے،عدالت نے مدعاعلیہان سے جواب طلب کیاہے کہ بتایا جائے درخواست گزار کو تنخواہوں کی ادائیگی کیوں نہیں کی گئی؟جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے زین ہارون کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، کورونا وائرس شروع ہونے سے قبل سے تنخواہوں کی ادائیگی رکی ہوئی ہے، چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ودیگر حکام کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے درخواست کی، دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے، درخواست گزار کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے، عدالت سے استدعاہے کہ چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ودیگر کو تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دیاجائے۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -