فیروزوالہ، تین عورتیں اغواء  ہو گئیں، مقدمات درج

  فیروزوالہ، تین عورتیں اغواء  ہو گئیں، مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) تھانہ فیکٹری ایریااور فیروزوالہ کے علاقہ سے تین عورتیں اغواء ہو گئیں بتایا گیا ہے کہ نظام پورہ میں اشفاق علی ججی اور احسان وغیرہ نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی (ع) کو اغواء کر لیا۔ برج اٹاری میں نوجوان محمد علی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر محنت کش کی بیٹی (خ) کو اغواء کر لیا فرار ہو گیا۔ فیروزوالہ میں تین افراد نے محنت کش کی بیٹی (س) کو اغواء کر لیا پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -