جوہر ٹاؤن، نشترکالونی سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں مال وزر سے محروم 

  جوہر ٹاؤن، نشترکالونی سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق جوہر ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو دانش کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 6لاکھ اور نقدی،10ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے.مصطفی آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے غضنفر کے گھر سے3 لاکھ90ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔نشتر کالونی میں ڈاکووں نے خورشید کے گھر سے 3لاکھ 15ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔گجرپورہ میں ڈاکووں نے آصف کے گھر گھس کر 2لاکھ 30ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ گارڈن ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے عمیرکے گھر سے 2لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان شادباغ  میں ڈاکووں نے متین کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ساندہ میں ڈاکووں نے عتیق  سے86ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکووں نے حسیب سے 20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شادمان  کے علاقہ میں ڈاکووں نے راشد سے13ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ اسلام پورہ اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ۔پرانی انارکلی اور سبزاہ زار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -