گجرات: 14 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار

  گجرات: 14 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار

  

گجرات(بیورورپورٹ) پولیس تھانہ ڈنگہ نے 14سالہ بچی کو زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے درندہ گرفتار کو گرفتار کر لیا ہے۔ موضع جانی چک میں 14 بچی کو ملزم مبشر ولد شاہ محمد ساکن جان چک نے بداخلاقی کا نشانہ بنایا، ڈی پی او عمر سلامت ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے مقدمہ درج کیا اور بعد ازاں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او نے ایس ایچ او کو میرٹ پر تفتیش کرکے ملزموں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے چودہ سالہ بچی کو زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا  ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فراست اللہ چٹھہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع جانی چک میں ایک چودہ سالہ بچی سے جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا ہے جسے ملزم نے اپنے ڈیرے پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم مبشر ولد شاہ محمد ساکن جانی چک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر چند گھنٹو ں کے اندر واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی تفتیش جاری ہے ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کو ہدائیت دی ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے اور وحشی ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ 

مزید :

علاقائی -