پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فیملی کلیم کی بنیاد پر بھرتی شروع
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیرنگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فیملی کلیم کی بنیاد پر بھرتی کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔ممبران کمیٹی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سلیم مختار اور لائن آفیسر محمد شاہد،او ایس آئی سی سی پی او آفس عقیل احمد اور انچارج ریکرومنٹ محمد ضیغم بھی اس موقع پر موجود تھے۔کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے خاتون سمیت 35 امیدواروں کا جسمانی پیمائش کا ٹیسٹ لیا گیا۔جسمانی معیار پر پورا اترنے والے امیدواران کا تحریری امتحان اور انٹرویو لئے جائیں گے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ بھرتی کے شفاف عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیملی کلیم کے ذریعے بھرتی کا عمل پولیس ملازمین کی فیملی کی ویلفیئر کاعملی ثبوت ہے۔