مانگا منڈی میں 5افراد کی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی، ملزم گرفتار 

مانگا منڈی میں 5افراد کی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی، ملزم گرفتار 

  

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)مانگا منڈی میں 5 افراد کی خاتون سے اجتماعی  بداخلاقی،خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات مطابق صوبائی دارالحکومت میں زیادتی جیسے گھناؤنے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا،بداخلاقی کاایک اور واقعہ مانگا منڈی میں پیش آیا جہاں خاتون سے 5 افراد نے اجتماعی بداخلاقی کانشانہ بنا یا اور فرار ہو گئے، وقوعہ کے بعد متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کا کہناتھا کہ ظفر اقبال، راشد علی، خالدمحمود، ناظم اور فیض احمد نے بداخلاقی کی، پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہناتھا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -