جلالپور جٹاں پولیس کا آپریشن،6 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

  جلالپور جٹاں پولیس کا آپریشن،6 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

  

گجرات(بیورورپورٹ)گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کا جواریوں کے خلاف آپریشن، چھ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، داؤ پر لگی رقم 32ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے جواریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے چھ جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس ٹیم کے ہمراہ جلالپورجٹاں پارک کے قریب جوئے کی محفل سجانے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔

 پولیس ٹیم نے موقع سے داؤ پر لگی رقم 32ہزار روپے بھی برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں ارشد محمود،محمد عثمان،محمد بلال اظہر مجید،جمیل احمد اور میر احمد شامل ہیں۔ جن کے خلاف تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -