لاہو ر چیمبر الیکشن، پیاف فاؤنڈر الائنس کی جیت یقینی ہے: مردان زیدی 

لاہو ر چیمبر الیکشن، پیاف فاؤنڈر الائنس کی جیت یقینی ہے: مردان زیدی 

  

 لاہور (سٹی رپورٹر)پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدوار مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے الائنس کی کامیاب کروانے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلا دیا ہے اور ہمارا الائنس بھرپور مارجن سے جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ الائنس نے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اوپن ڈور پالیسی اپنا رکھی ہے - اپنی پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے چیمبر نے تاجروں کی عزت و وقار میں بے پناہ اضافہ کیا ہے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ شاہد رشید،وسیم سرور کی جانب سے تمام امیدواروں کے اعزاز میں رمدہ ہوٹل گلبرگ میں پرتکلف عشائیہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر شیخ آصف،کاشف عمران،وقار احمد میاں چیرمین اور کاشف انور نے بھی خطاب کیا۔ مردان زیدی نے کہا کہپیاف فاؤنڈرز الائنس  ہمیشہ صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہی ہے اور ہر مرحلہ پر ان کے حکومتی مسائل بلاتاخیر حل کروائے جس کے باعث لاہور کی تاجر و صنعتکار برادری ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل ہو یا بجٹ تجاویز کی تیاری ہر موقع پر تاجروں کو مساوی نمائندگی دی جاتی ہے -چونکہ الائنس کے قائدین مسائل کو سمجھتے ہیں اور مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں اس لئے  لاہور بھر کے ووٹرز الائنس کے امیدواران کو ایک مرتبہ پھر لاہور چیمبر الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کی سترہ سالہ کامیابی اس کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہکہ چیمبر نے تاجروں کے لئے مثالی کام کیے اور کرتا رہے گا۔ پیاف فاونڈرز الائنس 1 سے 8 تک پینل کو ووٹ کاسٹ کریں اور واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں۔اس موقع پر بابر علی خاں،مظہر امین بٹ، حاجی نواز پپو، حاجی طاہر، شیخ فہیم، زیشان خلیل،حاجی اکرم،رضوان شمسی،خادم حسین،ملک خالد، ملک عثمان،چوہدری محمود اسلم، صدیق آصف، عابد مشتاق، رانا نثار، راؤ خورشید، یاسر صاحب،عثمان عالم، چوہدری طارق،محمد عامر، ملک فاروق حفیظ سمیت دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔

مزید :

کامرس -