آئندہ 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری، سٹیٹ بینک کا شرح سود 7فیصد برقرار رکھنے کا اعلان 

آئندہ 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری، سٹیٹ بینک کا شرح سود 7فیصد برقرار رکھنے ...

  

کراچی(سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں) اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود 7فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم سی پی)کے اجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔کورونا وبا کے بعد شرح سود میں 6.25فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ مارچ کے بعد شرح سود 13.25فیصد سے گھٹ کر 7فیصد کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ سال بہترین مارکیٹ قرار پائی۔ کورونا وبا سے دنیا کے تمام ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انکاکہنا تھا ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔

زری پالیسی اعلان

مزید :

صفحہ اول -