شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے روبرو ضمانت کیس میں وکلاء کے طویل دلائل کے دوران میاں شہبازشریف عدالت میں کافی دیر تک کھڑے رہے جس پر ان کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے فاضل بنچ سے استدعا کی کہ اگر عدالت کی اجازت ہو تو شہباز شریف کرسی پر بیٹھ جائیں؟ جس پر مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ جی کیوں نہیں، بیٹھ جائیں، یہ پاکستان میں ہی ہے کہ ملزم کھڑا رہتا ہے، جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جی جی سر! پاکستان میں ہیں ایسا ہوتا ہے، دیگر ممالک میں تو وکیل اور ملزم سبھی بیٹھے ہوتے ہیں،میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت عالیہ میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،لاہورہائی کورٹ کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی،میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔ 

حفاظتی انتظامات

مزید :

صفحہ اول -