کشمیر کے نہتے عوام اپنے حق خود ارادیت کیلئے لڑتے رہیں گے، صدر آزاد کشمیر

       کشمیر کے نہتے عوام اپنے حق خود ارادیت کیلئے لڑتے رہیں گے، صدر آزاد ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امن کے نام نہاد عالمی نگہبانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور قتل عام پر اپنی خاموشی توڑیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کا بھارت خطے میں امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سترہ لاکھ ہندوؤں کو کشمیر میں آباد ہونے کا حق دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے لڑتے رہیں گے اور زمیں پر کوئی طاقت انہیں آزادی کا بنیادی حق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن آب دور نہیں جب کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔اس موقع پر کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے 30لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے کی غرض سے پیشگی اقدامات کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

 ر آزاد کشمیر

مزید :

صفحہ اول -