صدر ٹرمپ کو زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کینیڈین سرحد سے گرفتار

صدر ٹرمپ کو زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کینیڈین سرحد سے گرفتار

  

 نیویارک (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو کینیڈین سرحد پر گرفتار کرلیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ خاتون کینیڈا سے نیویارک کے راستے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھیں کہ امریکی کسٹمز اورسرحدی تحفظ فورس کے افسروں نے انہیں حراست میں لے لیا۔ مذکورہ خاتون پر امریکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔رائل کینیڈین ماونٹیڈ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ خط کینیڈا سے بھیجا گیا تھا۔ مذکورہ خاتون، قیدیوں کو بھی مبینہ طور پر ایسے خطوط بھیج چکی ہیں۔کینیڈین پولیس کے مطابق انہیں امریکی ایف بی آئی نے مشتبہ خط کے حوالے سے مدد کی درخواست کی ہے اور وہ اس معاملے پر ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -