نواز شریف کی بلاول بھٹو زرداری کو32 ویں سالگرہ منانے پر مبارکباد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو32 ویں سالگرہ منانے پر مبارکباد پیش کی۔ پیر کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کو32ویں سالگرہ منانے پر مبارکباد دی، میاں نواز شریف نے کہا کہ پیارے بلاول بھٹو زرداری آپ کو سالگرہ کے دن کی ڈھیروں ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں اور رب العزت سے رحمتوں کی درخواست ہے۔
نواز شریف