پاکستان کی سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت  

   پاکستان کی سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت  

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے جزان میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ کسی بھی حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیر کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب کے علاقے جزان میں حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ بیان کے مطابق شہریوں کے زخمی ہونے اور املاک کے نقصان کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کسی بھی حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔  

 مذمت

مزید :

صفحہ اول -