بلدیاتی انتخابات، حتمی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ

     بلدیاتی انتخابات، حتمی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رائے دہندہ گان کی سہولت کے لییالیکشن کمیشن نے8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کر دیا ہے، اپنے ووٹ کے اندراج کو شارٹ میسج سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 بلدیاتی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -