نواز شریف کی پاک فوج، جوڈیشری مخالف تقریر پر بھارت سب سے زیادہ نہال: وفاقی وزراء 

نواز شریف کی پاک فوج، جوڈیشری مخالف تقریر پر بھارت سب سے زیادہ نہال: وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزرا ء نے دوسرے روز بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد کی تقریر پر شدید تحفظات کرتے ہوئے کہا ہے بھار ت کہہ رہا ہے کہ نوا ز شریف نے پاک فوج پر حملہ کر دیا، وہاں ان کی تقریر پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا اپوزیشن کی 34 ترامیم، این آر او تھا، جس کا مقصد نیب کو لپیٹنا تھا۔ اپوزیشن کو یقین تھا فیٹف قانون سازی کیلئے حکومت ہمار ے پاس آئیگی لیکن مشترکہ اجلاس میں انہیں سبکی ہوئی۔ سخت لاک ڈاؤن کا درس دینے والے جنوری میں جلسے، جلوس کریں گے۔ اے پی سی کے بارے سب سے زیادہ شادیانے بھارت میں بج رہے ہیں۔ نواز شریف نے اپنی تقریر میں ہراس ادارے کو نشانہ بنایا جس سے وہ خا ئف ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کی سب سے زیادہ خوشی بھارتی میڈیا میں منائی گئی، جو کہہ رہا ہے نواز شریف کی سیاسی واپسی ہو گئی، انہوں نے پاک فوج پر حملہ کر دیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا یہ میاں صاحب کا کوئی نیا کام نہیں، انکا طرز عمل سادہ ہے کہ اگر ادارہ قابو میں نہیں تو اس کیخلاف جنگ ہے۔ نواز شریف نے کل جوڈیشری کو بھی نہیں چھوڑا۔ فیٹف قانون سازی کا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں، لیکن اس دوران اپوزیشن نے سوچا اس سے بہتر این آر او کا طریقہ نہیں، اپوزیشن کی 34 ترا میم سیدھی سید ھی بلیک میلنگ تھی،مگر فیٹف قانون سازی کے دوران بھی اپوزیشن کوشکست ہوئی۔ اینٹی منی لانڈرنگ قانون پاس ہونے سے انکی جائیداد وں کو خطرہ ہے، اسلئے اپو ز یشن چاروں طرف ہاتھ، پاؤں مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسوقت فوج اور سول لیڈرشپ مل کر مسائل حل کر رہی ہیں۔ کورونا اور ٹڈی دل کے دوران وزیراعظم صوبوں کو ساتھ لیکر چلے۔ پاکستان کے دشمن سمجھتے ہیں فوج و سول حکومت میں دراڑیں ڈالی جائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا وزارت انفارمیشن نے کل نواز شریف کا خطاب دکھا کر نئی روایات قائم کیں، میں اس کیلئے شبلی فراز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ملک میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ابو بچاؤ کانفرنس کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ اگر جوڈیشری اور فوج ہمارے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے تو ان سے برا کوئی نہیں۔ نواز شریف مے فیئر فلیٹ میں بیٹھ کر کہتے ہیں قوم باہر آئے۔ لیگی قائد جس طریقے سے باہر گئے، غلطی کو تسلیم کر تے ہیں۔ مجھے تو پتا تھا وہ واپس نہیں آئیں گے لیکن اسد عمر نہیں مان رہے تھے۔ امریکا میں بھارت نواز گروپ کی قیادت حسین حقانی کر رہا ہے۔ نواز شریف کی تقریر کی کڑیاں مل ر ہی ہیں۔
وفاقی وزراء

مزید :

صفحہ اول -