ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک، سیاٹل اور پورٹ لینڈ کو ”انتشار پسند“ شہر قرار دیدیا 

  ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک، سیاٹل اور پورٹ لینڈ کو ”انتشار پسند“ شہر قرار ...

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) ٹرمپ انتظامیہ نے نیو یارک، سیاٹل اور پورٹ لینڈ کو ”انتشار پسند“ شہر قرار دے دیا ہے۔ محکمہ انصاف کے ذرائع کے مطابق ان تینوں شہروں کی انتظامیہ نے حکومت مخالف اور نسل تعصب کے خلاف احتجاجی مظہرین کو گرفت میں لانے کی بجائے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ وفاقی حکومت شہریوں او ریاستوں کی انتظامیہ کو ضروری فنڈ فراہم کرتی ہے لیکن اگر  مقامی انتظامیہ امن و امان کے قیام میں وفاقی حکومت کی کوششوں میں مدد نہیں دیتی تو پھر اسے اختیار ہے کہ ان کا وفاقی فنڈ بند کردے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو ایک میمو جاری کیا تھا جس میں اسے ہدایت کی تھی کہ وہ معلوم کرے کن شہروں یا ریاستوں کی انتظامیہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں حکومت مخالف مظاہرین کو قابو کرنے کی بجائے انہیں شہ دیتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ ایسی مقامی انتظامیہ کے وفاقی ٹنڈ بند ہوسکتے ہیں اب اسی ہدایت کے مطابق محکمہ انصاف نے نیو یارک سٹی، واشنگٹن ریاست کے شہر سیاٹل اور اوریگن ریاست کے شہر پورٹ لینڈ کو پہلے مرحلے میں ”انتشار پسند“ قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں ان کے وفاقی فنڈ بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ محکمہ انصاف کے سربراہ اٹارنی جنرل ولیم بر نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تین شہروں نے خاص طور پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی اجازت دی اور شرپسندوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے مناسب کارروائیاں کرنے سے انکار کیا۔ اٹارنی جنرل نے واضح کیا کہ امریکی شرہیوں کے ٹیکس ڈالر کو اس طرح ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انتشار پسند شہر

مزید :

صفحہ اول -