حکومت کا ٹین بلین ٹری منصوبہ کی مانیٹرنگ کیلئے عالمی اداروں سے معاہدہ

    حکومت کا ٹین بلین ٹری منصوبہ کی مانیٹرنگ کیلئے عالمی اداروں سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ٹین بلین ٹری منصوبہ کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کیلئے تین عالمی اداروں کیساتھ معاہدہ کر لیا۔ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصو صی امین اسلم نے کہا ہم نے دس بلین ٹری منصوبہ کو کریڈیبل بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا معاہدہ کیا ہے، جب تک کسی بھی پروگرام کی کریڈیبلٹی نہیں ہوگی وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہم نے کے پی میں بلین ٹری سونامی کو کامیاب بنانے کیلئے پانچ نکات طے کئے تھے، اس منصوبے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ لوکل ٹمبر مافیا کو کنٹرول کرنا تھا، دوسری وجہ مقامی افراد کو ملازمتوں کی فراہمی تھی، تیسری وجہ جنگلا ت کی قدرتی ری جنریشن و تحفظ کو یقینی بنانا تھا، چوتھی وجہ تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ تھی، یہی وجہ تھی کہ دنیا بھر میں اس پروگرام کو سراہا گیا۔ اب ہماری حکومت نے دس بلین ٹری منصوبہ بھی اسی ماڈل پر شروع کیا ہے، یہ منصوبہ ملک بھر میں جاری ہے، اس منصوبہ کی آزاد و شفافیت کویقینی بنانے کیلئے ہم نے آزادنہ مانیٹرنگ نظام بنایا ہے، اس ضمن میں تین عالمی اداروں ڈبلیو ڈبلیو ایف، آئی یو سی این اور ایف اے پر مشتمل کنسورشیم اب اس منصوبے کی آزادانہ مانیٹرنگ کرے گی۔وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہم نے خود اپنے اوپر احتساب کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد اس اہم منصوبہ کو کریڈیبل بنانا ہے،ہم عمراں خان کے وژن کے مطابق اس پروگرام کو شفاف انداز میں مکمل کریں گے،ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ شفافیت کی ایک مثال ثابت ہوگی،تین اداروں کا کنسورشیم اس کی مانیٹرنگ اور اسکی شفافیت یقینی بنائے گا۔
بلین ٹری مانیٹرنگ

مزید :

صفحہ اول -