بابا گرونانک برسی تقاریب آج سے شروع بھارت نے سکھوں کو شرکت سے روک دیا

 بابا گرونانک برسی تقاریب آج سے شروع بھارت نے سکھوں کو شرکت سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتہائی ذمہ ذرائع سے بتایا پاکستان نے کورونا وائرس کے بعد انتظامات مکمل کر کے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت آگاہ کردیا تھا۔ دفتر خارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق دو خطوط بھی بھارت کو لکھے تھے۔ذرائع سے بتایا دفتر خارجہ نے بھارت کو پہلا خط 27 جون اور دوسرا خط 27 اگست کو تحریر کیا تھا لیکن دونوں خطوط پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔بھارت میں تاج محل کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا مگر سکھوں کو کرتارپور آنے کا موقع فراہم نہیں کیا جا رہا۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی برسی کی تقاریب آج منگل سے شروع ہو رہی ہیں۔پاکستان نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گیارہ ماہ قبل یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔نومبر 2019 میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقاریب میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچے تھے۔بھارت سے پہنچنے والے سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہورلایا گیا تھا جہاں پران کیلئے کھانے پینے کا انتظام تھا اور میڈیکل کی سہولتیں بھی انہیں فراہم کی گئی تھیں۔
سکھ یاتری

مزید :

صفحہ اول -