نوازشریف نے اقتدار میں آکرہمیشہ اداروں کو کمزور کیا،چودھری شجاعت

 نوازشریف نے اقتدار میں آکرہمیشہ اداروں کو کمزور کیا،چودھری شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے نوازشریف کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی کی اور اداروں کو کمزور کیا، انہیں بطور وزیراعظم قومی استحکام، یکجہتی اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہئے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے سیاستدانوں کی بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا، ان کی تقریر جن مشیروں نے لکھی اور کروائی ہے انہوں نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، ان کی تقریر کا مفہوم یہ ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں۔ نوازشریف نے اداروں پر انتخابات کو ہائی جیک کرنے اور بددیانتی کا الزام لگایا جبکہ یہی کام وہ خود وزیراعظم بننے کیلئے کر چکے ہیں، نوازشریف کو چیئرمین نیب پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ ان کی نامزدگی خود انہوں نے ہی کی تھی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فیصلے نوازشریف نے نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں اور اب عوام دوبارہ بددیانتی کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔
چودھری شجاعت

مزید :

صفحہ اول -