بھارتی فوج کی اعلٰی قیادت میں پھوٹ، پاکستانی سرحد پر تعینات دو جرنیل آمنے سامنے

بھارتی فوج کی اعلٰی قیادت میں پھوٹ، پاکستانی سرحد پر تعینات دو جرنیل آمنے ...

  

 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نریندرا مودی سرکار کو دیکھا دیکھی بھارتی فوج بھی سیاست کی راہ پر چل پڑی، اختیارات کی جنگ میں دو تھری سٹار جرنیل آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت میں پھوٹ پڑ گئی۔ پاکستان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو دو دو جرنیل چلانے لگے۔ہندوستان ٹائمز نے خبر دی ہے کہ پاکستانی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے دو جرنیل اختیارات کی جنگ میں مارا ماری پراتر آئے، یہاں تک کہ آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔پنجاب اور راجستھان کی سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو لیفٹیننٹ جنرل الوک نے احکامات جاری کیے تو سیکنڈ ان کمانڈ لیفٹیننت جنرل پسوال نے حکم ماننے سے انکار کردیا۔ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو اب دو دو جرنیل چلانے لگے، بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے، نے اپنے وائس چیف کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

پھوٹ

مزید :

صفحہ اول -