وفاقی حکومت کا بارانی علاقے کو  سرسبز شاداب بنانے کے لئے 25ارب لاگت سے منصوبہ تیار

وفاقی حکومت کا بارانی علاقے کو  سرسبز شاداب بنانے کے لئے 25ارب لاگت سے منصوبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ملک کے بارانی علاقوں کو سرسبز شاداب بنانے کے لئے 25ارب 35کروڑ مالیت کا ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بنجر رقبے کو زیرکاشت لایا جائیگا اور غیر آباد رقبے کو سرسبز شاداب کرکے قابل کاشت بنایا جائیگا۔ نئے پروگرام کے تحت 2664فارم پونڈ تعمیر کئے جائیں گے جبکہ بارانی علاقے میں 2664سولر ٹیوب ویل لگائے جائیں گے۔ بارانی علاقے میں 4056کنویں کھودے جائیں گے۔ جبکہ 4156سولر پمپ لگائے جائیں گے جس میں 50ہائیڈروپمپ لگائے جائیں گے۔ بارانی علاقے میں 2432کھالیں تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 1106 لیز سے زمین ہموار کی جائیگی۔ اس منصوبے کی تکمیل کی مدت پانچ سال ہے۔
وفاقی حکومت

مزید :

صفحہ اول -