مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرمواصلات مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویزسیفٹی آرڈیننس پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ٹرانسپورٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دئیے کہ عدالت کے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس2000 پر عملدرآمد کے حکم پرعملدرآمد نہیں ہورہا، ایکسل لوڈ قانون پرعملدرآمد نہ ہونے سے قومی شاہراہوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق عدالتی فیصلہ موجود ہے جس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے، لہذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،درخواست میں وزیرمواصلات مراد سعید کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -