اپوزیشن جماعتیں ایک ایجنڈے،ایک پیچ تو کیا کسی ایک نکتہ پر بھی متفق نہیں
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے پی ڈی ایم میں جماعتیں ایک ایجنڈے پر ہیں نہ ہی کسی ایک پیج یا کسی ایک نکتہ پر متفق، اس بات کا عملی مظاہر ہ ان کی اے پی سی میں سامنے آ چکا، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو اپنے اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا اگر یہ کہا جائے اپوز یشن کا مفاد پرستی کا پی ڈی ایم کااتحاد قائم ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکا ہے تو یہ بھی بے جا نہ گا کیونکہ مولانا فضل الرحمن جن کی موجیں ختم ہو گئی ہیں وہ جلد مستعفی ہونا چاہتے ہیں،مگر بلاول بھٹو اپنی سندھ حکومت کے مزے نہیں چھوڑنا چاہتے، اسلئے یہ لوگ پرانی تنخواہ پر ہی کام کر تے رہیں گے۔
صداقت عباسی