پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام ہی اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے کا ثبوت

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام ہی اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے کا ثبوت

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے ایک کامیاب اے پی سی میں اپوزیشن کی سب جماعتوں کے قائدین نے با ہمی مشاورت سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی بنیاد رکھی ہے اور اس میں تمام فیصلے بھی باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں جس سے یہ سوا ل ہی ختم ہو گیا ہے کہ کیا ہم سب ایک ایجنڈے پر متفق ہیں یا نہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا اپوزیشن کے تمام قائدین ایک ہی ایجنڈے پر کھڑے ہیں اور طویل مشاورت کیساتھ ہی متفقہ اعلانات قوم کے سامنے آئے ہیں، یہ اتحاد قوم کی ضرورت تھی اور اسی اتحاد کے پلیٹ فارم سے جو احتجاجی تحریک چلے گی وہ مسلط کردہ حکمرانوں کو رخصت کرکے ہی دم لے گی۔

حافظ حسین 

مزید :

صفحہ اول -