اپوزیشن جماعتوں میں نااتفاقی پی ٹی آئی کا شوشاہوسکتاہے مگر حقیقت اس کے برعکس 

اپوزیشن جماعتوں میں نااتفاقی پی ٹی آئی کا شوشاہوسکتاہے مگر حقیقت اس کے ...

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے یہ شوشا پی ٹی آئی کا ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں شاید ایک ایجنڈے پر نہیں اور یہ بات پی ٹی آئی کی خواہش بھی ہو سکتی ہے مگر ہم پی ٹی آئی کو بتا دینا چاہتے ہیں اپوزیشن متحد بھی ہے اور ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر سیاسی جدوجہد کیلئے تیار بھی،اسی لئے اب اپوزیشن نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی بنیاد رکھ دی ہے، لہٰذا اب مینڈیٹ چوری کرکے حکومت میں آنیوالوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم کے پی کے سمیت ہر اس مقا م میں بھرپور حصہ لیں گے جہاں جہاں اس اتحاد کے پینل تلے احتجاج کااعلان ہو گا، اپوزیشن کا یہ اتحاد کامیابی سے ہمکنار اور پی ٹی آئی کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردے گا۔ 

میاں افتخار

مزید :

صفحہ اول -