نئی دہلی، فائیو سٹا ہوٹل میں خاتو ن ٹورسٹ گائیڈ سے اجتماعی بد اخلاقی 

نئی دہلی، فائیو سٹا ہوٹل میں خاتو ن ٹورسٹ گائیڈ سے اجتماعی بد اخلاقی 

  

 نئی دہلی(این این آئی) بھارتی دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ کو اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ ٹورسٹ گائیڈ کا کہناتھاکہ انہیں نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع فائیو سٹار ہوٹل میں اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعہ میں ملوث 6 ملزمان کی نشاندہی کی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم کی شناخت منوج شرما کے نام سے ہوئی جو دہلی کا ہی رہائشی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کے جس کمرے میں خاتون سے بداخلاقی کی گئی وہ دو بزنس مین نے بک کرایا تھا جبکہ متاثرہ خاتون ہوٹل میں ٹورسٹ گائیڈ اور ٹکٹ بکنگ ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتی ہیں خاتون نے پولیس کوبتایا کہ انہیں کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جس پر ملزم نے خاتون کو کال کی اور آسان قسط پر قرض دینے کے بہانے کمرے میں بلایا اور پھر بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا پولیس کا کہنا تھاکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اجتماعی بداخلاقی

مزید :

صفحہ اول -