سلمان شہباز کے ملازمین ارب پتی، بینک اکاؤنٹس میں 9.5ارب روپے کا انکشاف

      سلمان شہباز کے ملازمین ارب پتی، بینک اکاؤنٹس میں 9.5ارب روپے کا انکشاف

  

 لاہور(این این آئی) صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں 9.5ارب روپے کا انکشاف سامنے آیاہے، ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزاد ے سلمان شہباز کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا جس میں سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں نواعشاریہ پانچ ارب روپے کا انکشاف ہوا، یہ ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں۔سلمان شہباز کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3ارب روپے ہونے کاانکشاف ہواہے، مقصود چپڑاسی نے ان پیسوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک قیمتی مرسڈیذ کار بھی خریدی-شبیر قریشی کلرک کے اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے، رانا وسیم کے اکاؤنٹ میں 24کروڑ، اقرار کے اکاؤنٹ میں 64 کروڑ، تنویر الحق کلرک کے اکاؤنٹ میں 52کروڑ، خضر حیات اکاؤنٹ کلرک کے اکاؤنٹ میں 1.2ارب روے اور توقیر الدین کے اکاؤنٹ میں 45کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے خفیہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا-ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے تمام بینکوں سے ملازمین کے نام پر خفیہ اکاونٹ اورایس ای سی پی سے ملازمین کے نام پر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

سلمان شہباز ملازم

مزید :

صفحہ اول -