میٹرک نتائج کیخلاف طلبہ اور والدین کالاہور بورڈ کے باہر احتجاج، دھرنا 

  میٹرک نتائج کیخلاف طلبہ اور والدین کالاہور بورڈ کے باہر احتجاج، دھرنا 

  

لاہور(این این آئی)میٹرک کے نتائج کے خلاف طلبہ اور ان کے والدین نے لاہور بورڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، طلبہ نے گنگام رام چوک میں بھی ٹریفک کو بلاک کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے رات کو کچھ اعلان کیا جاتا ہے اور اگلی صبح کچھ اور سامنے آتا ہے۔ میٹرک کے سامنے آنے والے نتائج پر سخت تشویش ہے اس لئے مطالبہ ہے کہ اس پر نظر ثانی کی جائے اور از سر نو نتائج کا اعلان کیا جائے۔ طلبہ نے بتایا کہ نتائج حقائق کی بجائے مبینہ طور پر اندازوں سے مرتب کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبے پر شنوائی نہ ہوئی تو اس وقت تک احتجاج کیا جائے گا جب تک نظر ثانی شدہ نتائج کا اجراء نہیں کیا جاتا۔ طلبہ او ر ان کے والدین کے احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے لاہو ر بورڈ سے ملحقہ تمام شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔

 دھرنا 

مزید :

صفحہ اول -