مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اجراء‘تجدید نہ کرنے کا اقدام چیلنج  

مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اجراء‘تجدید نہ کرنے کا اقدام چیلنج  

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اجراء اور تجدید نہ کرنے کا اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔5 ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت نے مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ لے اجراء کیلئے اوپیئس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ٹھیکہ دیا. درخواست میں بتایا گیا کہ کرونا وباء کی وجہ سے درخواست گزار کمپنیوں کی مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹس کی تجدید مکمن نہیں ہو سکی اور عالمی وبا کی وجہ سے اوپیئس نامی کمپنی نے بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ابھی تک اپنے دفاتر مکمل طور پر نہیں کھولے، روٹ پرمٹ جاری کرنیوالی کمپنی کے کورونا وبا کے سبب مکمل آپریشنل نہ ہونے سے ٹرانسپوٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے اور موٹروے اور ہائی وے پولیس روٹ پرمٹ کی تجدید نہ ہونے کے باعث چالان کر رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ موٹرے وے  پولیس کو درخواست گزاروں کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -