اکبری منڈی کو لکھو ڈیر نیو منڈی میں منتقلی کا اقدام چیلنج کردیا گیا 

   اکبری منڈی کو لکھو ڈیر نیو منڈی میں منتقلی کا اقدام چیلنج کردیا گیا 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں اکبری منڈی کو لکھو ڈیر نیو منڈی میں منتقلی کا اقدام چیلنج کردیا گیا،عدالت نے سیکرٹری زراعت کو اکبری منڈی ٹریڈرز ایسوسی کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اکبری منڈی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں سیکرٹری زراعت، چیئرمین ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اکبری منڈی کو غیر قانونی طور پر مارکیٹ کمیٹی بنا دیا گیا ہے، اکبری منڈی پرائیوٹ پراپرٹیز اور چند کارپوریشن کی پراپرٹیز پر مشتمل ہے،اکبری منڈی کا مارکیٹ کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں،ایگریکلچر پروڈیوس ایکٹ کے تحت اکبری منڈی میں کوئی کمیشن ایجنٹس بھی نہیں، درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ اکبری منڈی میں تمام دکاندار دوسرے شہروں سے مال منگواتے ہیں، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے اکبری منڈی کو کوئی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی جبکہ اکبری منڈی کو لکھو ڈیر کی نئی منڈی میں منتقل کرنے سے متعلق کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ اکبری منڈی کو مارکیٹ کمیٹی میں شامل کرنے اور نئی جگہ منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -