پاکستان دنیا میں دیر پا قیام امن کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے: علی امین گنڈا پور 

پاکستان دنیا میں دیر پا قیام امن کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے: علی امین ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہاہے کہ پاکستان دنیا میں دیرپا قیام امن کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کر رہا ہے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے عالمی یوم امن کے حوالے سے پیغام میں کہاکہ پاکستان دنیا میں دیرپا قیام امن کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کر رہا ہے  افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کے کردار کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پاکستان دنیا میں تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور پرامن ذرائع پر زور دیا ہے دنیا کا امن مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کی وجہ سے شدید خطرات سے دوچار ہے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا امن شدید خطرات سے دوچار ہے، بھارت اپنے ہندو انتہا پسند ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جنگی ہتھیاروں کا انبار لگا رہا ہے بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کا حصول اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم خطے میں کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتے ہیں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات عالمی امن کے لیے انتہائی خطرناک ہیں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایک دوسرے کے عقائد، نظریات اور رسم ورواج کا احترام دنیا میں دیرپا امن کے حصول کے لیے ناگزیر ہے عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر دنیا میں امن کی کوششوں کے حوالے سے ایک مثال ہے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی قوانین کا احترام کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -