بلاول بھٹو زر داری جلد پاکستان کے وزیراعظم ہونگے، سینیٹر رحمان ملک 

    بلاول بھٹو زر داری جلد پاکستان کے وزیراعظم ہونگے، سینیٹر رحمان ملک 

  

 اسلام آباد (این این آئی) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری جلد پاکستان کے وزیراعظم ہونگے،کارکنان ہر اختلاف بھلا کر اتفاق و اتحاد سے بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کرے۔بلاول بھٹو زرداری کے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام پی پی پی راولپنڈی نے کیا ہے، تقریب کا انعقاد جنرل سیکرٹری پی پی پی چوہدری افتحار احمد کے گھر ہوا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ  مجھے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد دلا رہی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ہر سال بلاول بھٹو زرداری کے سالگرہ پر محترمہ شہید بینظیر بھٹو خصوصی انتظامات کیا کرتی تھیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید بچوں کی سالگرہ نہایت خوشی سے منایا کرتی تھیں، بلاول بھٹو زرداری کو بڑھتے اور جوان ہوتے دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ رو ز خوشی کی انتہا نہیں رہی کہ بلاول بھٹو زرداری کو اے پی سی کی صدارت کرتے دیکھا، بلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ہم میں شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید موجود ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے وفاداری  بلاول بھٹو زرداری کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکنان ہر اختلاف بھلا کر اتفاق و اتحاد سے بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کرے۔

 رحمان ملک 

مزید :

صفحہ آخر -