ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا جائزہ تیسرے فریق سے کرایا جائیگا، امین اسلم

ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا جائزہ تیسرے فریق سے کرایا جائیگا، امین اسلم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں معاون خصوصی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے حکومت کے 10ارب در خت لگانے کے سونامی پروگرام کا جائزہ خود مختار تیسرے فریق سے کرایا جائیگا تاکہ اسکی شفافیت و ساکھ کو یقینی بنایا جائے۔ورلڈ وائلڈ لا ئف فنڈ، خوراک وزراعت کا ادارہ اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے بارے میں انٹرنیشنل یونین اس مقصد کیلئے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ گز شتہ روزملک امین اسلم نے ٹین بلین ٹری سونامی کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر کسی بھی منصو بے کی کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب اسکی مانیٹرنگ کی جائے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا کہ اس کا بجٹ 22 ارب رکھا گیا۔ ٹین بلین منصوبے کیلئے بہت محنت سے پلاننگ کی ہے۔ اس مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ایف، ایف اے او اور آئی یو سی این کا گروپ منصوبے کی مانیٹرنگ کریگا۔اس موقع پر وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ٹین بلین منصوبے کا احتساب ہم خود نہیں کر سکتے۔ اس کیلئے دنیا کے تین بڑے اداروں کو احتساب کیلئے رکھا ہے۔ کوئی بھی بلا خوف منصوبے میں سرمایہ کاری کر سکے گا۔

امین اسلم 

مزید :

صفحہ آخر -