پولیو مہم میں ہر شہری حصہ لے کر ذمہ داری کا ثبوت دے، عبدالعلیم خان

   پولیو مہم میں ہر شہری حصہ لے کر ذمہ داری کا ثبوت دے، عبدالعلیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو قومی پولیو مہم میں حصہ لے کر اپنی ذمہ داری کا ثبو ت دینا چاہیے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر محفوظ اور صحت مند قوم بنانا چاہیے تاکہ وہ مستقل معذوری سے بچ سکیں قومی پولیو مہم کے آغا ز پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں 21ویں صدی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے آنے والی نسل کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے جس میں بیماریوں سے بچاؤ بنیادی عمل ہے  انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے معیا ر کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے جس میں بچوں کو پولیو سے بچانا انتہائی بنیادی ضرورت ہے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ 21سے25ستمبر تک ملک بھر میں بالخصوص صوبہ پنجاب میں ہر گھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے اور اس ضمن میں والدین خصوصی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سماجی تنظیموں کو بھی عوام میں اس ضمن میں شعوربیدار کرنا چاہیے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں جسمانی معذوری سے بچ سکیں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحت مند پاکستان کی تشکیل جاری ہے ہمارے قائد صحت کے شعبے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

عبدالعلیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -