ہوپ چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے کاغذات کی وصولی آج سے شروع ہو گی

    ہوپ چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے کاغذات کی وصولی آج سے شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان ہوپ کے انتخابات کا پہلا مرحلہ احسن انداز میں مکمل ہونے کے بعد آج سے مرکزی چیئرمین، سینئروائس چیئرمین،زونل چیئرمین کے انتخاب کے لیے کاغذات کی وصولی کا عمل شروع ہو رہا ہے 23ستمبر تک کاغذات جمع ہوں گے 28ستمبر کو پولنگ ہو گی 30ستمبر کو اسلام آباد میں سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں مرکزی چیئرمین اور ان کی ٹیم حلف اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار چیف الیکشن کمیشن ہوپ پاکستان الحاج نصیر احمد مغل نے روزنامہ پاکستان سے اسلام آباد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے زونل الیکشن کمیٹی کے انچارج صاحبان کی طرف سے الیکشن کے کامیاب انعقاد کے لیے شاندار انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک بھر کے حج آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا جو جمہوری عمل کا حصہ بنے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن نے بتایا لاہور اسلام آباد کراچی کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے کے پی کے /فاٹا اور بلوچستان زون کے ایگزیکٹو ممبران پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ 19ستمبر کو ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے چناؤ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے آج سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے اس سال مرکزی چیئرمین کراچی سے اور سینئر وائس چیئرمین اسلام آباد سے ہوگا مرکزی چیئرمین سینئر وائس چیئرمین زونل چیئرمین کے لئے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی ہوپ آفس سے کاغذات حاصل کئے جا سکتے ہیں 23ستمبر تک کاغذات جمع ہوں گے 25ستمبر کو جانچ پڑتال ہوگی اور اسی دن کاغذات واپس لئے جا سکیں گے 26ستمبر کو حتمی فہرست جاری ہو گی۔28ستمبر کو نومنتخب ایگزیکٹو ممبران اور پہلے سے موجود ایگزیکٹو ممبران مرکزی چیئرمین سینئر وائس چیئرمین پنجاب کے پی کے / فاٹا، بلوچستان زون  اسلام آباد زون پنجاب زون کے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔انہوں نے درخواست کی پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کریں۔
نصیر احمد مغل

مزید :

صفحہ آخر -