بلاول نے ایک اے پی سی سے ملکی سیاست کو بدل دیا، قمر زمان کائرہ

   بلاول نے ایک اے پی سی سے ملکی سیاست کو بدل دیا، قمر زمان کائرہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے نو عمری میں ایک اے پی سی کے ذریعے ملک کی سیاست بدل دی ہے حکومت دو دن سے رو رہی ہے ماتم کر رہی ہے اب دسمبر تک دما دم مست قلندر ہوگا اور جنوری میں اس حکومت جو گھر بھیج دیں گے عمران خان کے جھوٹ واضح ہونے لگے ہیں ڈیلیوری میں ناکامی کے بعد خان کو ووٹ دینے والے پیچھے ہٹ رہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پر ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسہ کی صدارت چودھری اسلم گل نے کی  اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران کی سونامی سے غربت،فرقہ پرستی،بے روزگاری اور سفارتی ناکامیوں کی سونامی لیکر آئے ہیں آج دو سو ارب ڈالر کہاں ہیں  کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور دس لاکھ گھر۔آٹے اور چینی کو مہنگا کر کے غریب کی دستیاب سے باہر کر دیا گیا ہے اور الزام لگا دیتے ہیں کہ مافیا انکو چلنے نہیں دے رہا۔ اسد عمر جو جنرل عمر کا بیٹا ہے جو بھٹو کے نواسے اور بے نظیر کے بیٹے جو طعنہ دے گا  شہادتیں دینے والے ایٹمی پروگرام دینے والے ملک دشمن ہیں اور ہتھیار ڈالنے والے محب وطن ہیں  ہم افواج کو پیار کرتے ہیں کہ وہ ہمارا دفاع کرتے ہیں لیکن جب آئین کی بات ہوگی تو ہم آئین توڑنے والوں کے سامنے دیوار ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے ہم عمران خان خان جو اداروں کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے۔آج لاہور والوں نے چودھری اسلم گل کی قیادت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر عوامی جلسے شروع کر دیئے ہیں آج کے عظیم الشان اجتماع جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ہے اس کے اہتمام پر میں چودھری اسلم گل اور انکے ساتھیوں کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا کہ ہم اپنے قائد بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں جلسہ سے ملک عثمان،شہزاد چیمہ، ذوہیب بٹ، اعجاز گل، عمران اٹھوال سومی گل، نوید چودھری،ثمینہ گھرکی، ایڈون سہوترا، نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر،کلچرل پروگرام بھی ہوا۔ گلوکارہ فرح انور نے گیت سنائے۔

قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -