والدین بچوں کو پولیو سے  بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں  ، ڈاکٹر فیصل سلطان

والدین بچوں کو پولیو سے  بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں  ، ڈاکٹر فیصل سلطان

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا  ہے کہ آج سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، والدین بھرپور تعاون کریں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مہم میں 2لاکھ70ہزار پولیوورکرز حصہ لے رہے ہیں، والدین بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ مہم کے دوران انسدادپولیوٹیم سے بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان

مزید :

صفحہ آخر -