ملک بھر کے124شہروں کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری

 ملک بھر کے124شہروں کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری

  

راولپنڈی(پ ر)پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال2020کے میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے ملک بھرکے124 شہروں میں موجود پنجاب کالج کیمپسز کا رخ کیا ہے اور داخلہ فارمز کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کواولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالجز کے اعلی تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد، انٹرمیڈیٹ نتائج  2019میں پنجاب بورڈز،فیڈرل اور آزاد جموں وکشمیر بورڈز میں 169پوزیشنزکا حصول،  Free مائیکروسافٹ سرٹیفیکیشن (Microsoft Certification) اور Free انٹری ٹیسٹ کی تیاری ہے۔ علاوہ اذیں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ہرسال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاس ہے کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلا حیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں بھی سٹوڈنٹس ۔ مزید یہ کہ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں بھی طالب علموں کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔ان کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب کالج کاطریقہ ء کار بہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے والدین اورطلباء وطالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -