اے پی سی کے نام پر پھر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے، دوست مزاری

 اے پی سی کے نام پر پھر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے، دوست مزاری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کے نام پر ایک بار پھر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں چوروں کا ٹولہ اے پی سی کے نام پر اکٹھے ہو کراین آر او  لینے کے لیے صلاح مشورے کر رہا ہے لیکن یہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی حکومت ہے اب صرف اور صرف انصاف کا بول بالا، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی ہوگی اب قانون امیر اور غریب کے لیے برابر ہوگا اور جنہوں نے اس ملک کو لوٹ کر نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے تحریکِ انصاف ذاتیات کے بجائے ملکی مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار اپنے حلقہ انتخاب میں معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات ہو رہے ہیں عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دے کر خدمت خلق کا جو موقع دیا ہے کوشش ہے کہ اس ووٹ کی قدر کرتے ہوئے عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کر جائیں۔ 

د

مزید :

صفحہ آخر -