اسلام آباد ہائیکورٹ کا قطرینہ حسین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا قطرینہ حسین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا حکم

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کو قطرینہ حسین کی ڈگریز کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز پی ٹی وی قطرینہ حسین کی تعیناتی کیخلاف کیس کا تفیصلی فیصلہ جاری ہوگیا ہے جس میں عدالت نے قطرینہ حسین کی تعیناتی کودرست قرار دینا ریکارڈ کی تصدیق کیساتھ مشروط قرار دے دیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے موجود ریکارڈ کے مطابق قطرینہ حسین کی تعیناتی درست قرار دے رہے ہیں، تاہم پی ٹی وی قطرینہ حسین کی اے لیول، او لیول اور بیچلر ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی اور آئی بی بی سی سے کرائے، اور دوماہ میں عدالت میں پیش کی جائیں۔

قطرینہ حسین

مزید :

صفحہ آخر -