سندھ کو برباد کرنے والے تحریک چلانے کی باتیں کرتے ہیں،حلیم عادل شیخ
کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کو برباد کرنے والے تحریک چلانے کی باتیں کرتے ہیں، عنقریب ہم لاڑکانہ سے تحریک کا آغاز کریں گے، بلاول کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہماری تحریک کی قیادت کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا شکریہ بلاول بھٹو آپ کو سندھ کا خیال آگیا اور آپ نے سندھ میں تحریک چلانے کا سوچ لیا، بلاول بھٹو قدم بڑھاو ہم آپ کیساتھ ہے، سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار آپ کی حکومت ہے، اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود سندھ میں ایمبولینس نہیں۔
حلیم عادل