بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات  کیلئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ

     بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات  کیلئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)  الیکشن کمیشن  نے بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے حتمی  انتخابی  فہرستوں کی اشاعت 4اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کردیا ہے لہذا  رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق  اپنے ووٹ کے اندراج کو  اس سروس کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں۔ رائے دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات کے علاوہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر  کا رابطہ نمبر، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن کا نمبر  اور الیکشن کمیشن  کے ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی  حاصل کرسکتے ہیں۔  ویب سائٹ  سے فارم21 برائے اندراج/منتقلی ووٹ، فارم 22برائے اعتراض / حذف ووٹ اور فارم23 برائے کوائف درستگی بھی   ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں،انتخابی فہرستیں 4 اکتوبر 2020سے عوام کے معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، رجسٹریشن آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کردی جائیں گی۔ 

 انتخابی فہرستوں 

مزید :

صفحہ آخر -