رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری نصراللہ وڑائچ چیئرمین الجیل گارڈن (PDA)بانی صدر میاں مشتاق احمد چیئرمین الرحمن ڈویلپرز،چیئرمین بسم اللہ ڈویلپرز حاجی اخلاق احمد، چیئرمین اومیگا گروپ چوہدری محمد سرور، چوہدری محمد یونس الوھاب گارڈن کا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ، الجیل گارڈن میں دئیے گئے ڈنر میں معروف ڈویلپرز سمیت ملک غلام مرتضیٰ ربانی، ایس اے گارڈن رانا وقار احمد الرمع گارڈن علی ہاشمی رابطہ سیکرٹری شریک ہوئے اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے ڈویلپرز کے کردار کو سراہا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا میں پنجاب ڈویلپرز ایسوسی ایشن کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں جہاں بلائیں گے میں آؤں گا میزبان چوہدری نصراللہ وڑائچ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی اقدامات کی تعریف کی انہوں نے کہاوزیر اعظم کے تعمیر اتی پیکیج سے کام میں تیزی آئی ہے لوگوں کو روزگار ملِ رہا ہے چودھری سرور نے اس موقع پر کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کوصنعت کا درجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر میاں مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز میں کمی حکومت کا بڑھا اقدام ہے پراپرٹی کا کاروبار پڑی پر چڑھ گیا ہے۔ چوہدری یونس نے کہا بیرون ملک رہنے والوں کیلئے خصوصی پیکیج دینے کی ضرورت ہے۔  

گورنر پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور نے گرینڈ سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سلمان گیلانی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کو اس موقع پر گرینڈ سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے ایم ڈی سیدسلمان گیلانی نے تفصیلی بریفنگ دی۔چوہدری سرور نے کم آمدنی والے افراد کی رہائشی ضروریات کے پیشِ نظر بنائے گئے اس منصوبے کو سراہا اور گرینڈ سٹی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اس موقع پر سید سلمان گیلانی نے گورنر پنجاب کو گرینڈ سٹی کے عارفوالہ اور ملتان میں شروع کیے جانے والے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گورنر چوہدری سرور نے گرینڈ سٹی کے پراجیکٹس کو مفید قرار دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -