سردیوں میں گیس کی شدید قلت ہو گی صرف کھانا پکانے کیلئے ملے گی: سوئی ناردرن
لاہور(آئی این پی) سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این ایل جی) نے کہا ہے کہ شدید سردی میں قلت کا سامنا کرپڑسکتا ہے اور موسم سرما میں صرف کھانا پکانے کیلئے گیس فراہم کی جائیگی۔ ایس این ایل جی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ کے باعث ڈیما نڈ اور سپلائی میں فرق بڑھ جاتا ہے۔ شدید سردی میں SNGPLکو 500 MMCFDتک کی گیس قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے سردیوں میں گیس صرف کھانا بنانے کیلئے فراہم کی جائیگی۔ گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر LNGکی درآمد یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود موسم سر ما میں صنعتی شعبہ جات کو کچھ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس کے استعمال میں تھوڑی سمجھ داری سے بھی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتاہے،مضر صحت روایتی گیس ہیٹرکی بجائے الیکٹرک ہیٹر کا استعمال،روایتی گیزر کی بجائے ترجیحی بنیادوں پر سولر یا انسٹنٹ گیزر کا استعمال کیا جائے، اسی طرح روایتی گیزرکیساتھ سیورکون اور ٹائمرڈیوائس کا استعمال بھی لازمی کیا جائے،تاکہ گیس کی بچت ممکن ہو سکے
گیس قلت