نواز شریف کی ایک تقرر کے بعد حکومت حو اس باختہ ہو چکی: مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایک تقریر کے بعد حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کی صرف ایک تقریر سے وزراء اور مشیر رو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کی سلیکٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آسکتی ہے حکومت اس تقریر کے بعد حواس باختہ ہوچکی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی عوامی جمہوری بقا ء کی فیصلہ کن جنگ شروع ہوگئی ہے فیصلہ کن مرحلہ ہے پاکستان پر عوام کا راج ہوگا، کسی سلیکٹڈ ٹولے کا نہیں؟۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے 4 وزراء کی 2 گھنٹے کی پریس کانفرنس میں عوام کو ایک بات بھی سمجھ میں نہیں آئی (ن)لیگی ترجمان نے کہا کہ حکومت کے نزدیک آل پارٹیز کانفرنس غیر اہم؟ دوسری طرف 40 سے زائد وزراء 3 دن سے ردعمل دیتے ہلکان ہوچکے ہیں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے والے ان سیاستدانوں کی توہین ہے جنہوں نے ملک اور قوم کی دیانتداری، خلوص اور جذبے سے خدمت کی ملک و قوم کے محسنوں کی یوں توہین ہوگی تو ملک مسائل کی دلدل میں رہے گاسزا عوام کو ملتی رہے گی سول نافرمانی، فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ، مالم جبہ کیس میں مطلوب، آٹا چینی چور عدالتوں سے مفرور حکمران بن کر مسلط ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے دن رات محنت کی، پی کے ایل آئی، کارڈیالوجی جیسے ہسپتال بنائے، میٹروز، اورنج لائن سے عوام کو اعلیٰ ترین سفری سہولیات دیں انہوں نے کہاکہ ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ بجلی دی دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی پھر بھی وہ آج عدالتوں میں دھکے کھارہے ہیں انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام لینے والے بھول جاتے ہیں کہ طاقتور اللہ کی ذات ہے عزت وہ ہی دیتا ہے انہوں نے کہاکہ بہتر سال سے یہ بدقسمتی جاری ہے، مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، اداروں کی کمزوری اور معیشت کی تباہی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں یہ کھیل اب روکنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب