نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان واپس آئیں،یاسمین راشد

  نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان واپس آئیں،یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو ملک واپس آنے کا مشورہ دیدیا۔ کہتی ہیں اچھی بات ہے سابق وزیراعظم بغیر علاج کے صحت مند ہو رہے ہیں۔الزائمر کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب ہوئی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آکر کریں۔ اچھی بات ہے کہ سابق وزیراعظم بغیر علاج ہی ٹھیک ہورہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی طبی رپورٹ مستند تھی۔ کسی نے میڈیکل بورڈ کو بیوقوف نہیں بنایا۔ اس معاملے پر دس بار وضاحت کر چکی ہوں۔تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الزائمر اب پاکستان میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہر انسان نے بوڑھا ہونا ہے۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ اصغر زیدی،الزائمر پاکستان کے صدر ضیا ء حید ر رضوی،ممتاز پروفیسر ڈاکٹر اطہر جاوید،ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر علی ہا شمی اور جی سی یو شعبہ سا ئیکالو جی کی صدر ڈاکٹرسیدہ سلمی حسن نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔وزیر صحت نے معا شرے میں صحت مند طر ز زندگی کے حوالے سے آگاہی میں اضا فے پر زور دیا جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت بزرگ افراد کی تعداد 10 ملین سے زیادہ ہے اور 2050ء تک یہ تعداد 44ملین تک ہوجائے گی،اس لئے ہمیں تین دہا ئیو ں میں جس چیلنج کا سا منا ہے اس کی تیا ری ہمیں آج سے کرنے کی ضرورت ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -