نواب شا ہ میں وفاقی حکومت کی 40کنال زمین 2کروڑ 32 لاکھ میں نیلام 

نواب شا ہ میں وفاقی حکومت کی 40کنال زمین 2کروڑ 32 لاکھ میں نیلام 

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی نواب شاہ میں ملکیت چالیس کنال زمین 2 کروڑ 32 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی نجکاری کمیشن اعلامیہ کے مطابق زمین سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملکیت تھی پراپرٹی کی ریزرو قیمت 80 لاکھ روپے مقرر تھی اس جائیداد کی نیلامی سے 26 میں سے 22 جائیداد کی نیلامی مکمل ہوگئی وزارت نجکاری نے وزیر اعظم کی ہدایات پر 7 ستمبر سے مختلف شہروں میں حکومت کی ملکیت غیر استعمال شدہ جائیدادوں کی نیلامی کا آغاز کیا تمام پراپرٹیز کو نیلامی کے طریقہ سے نیلام کیا جارہا ہے سب سے آخر میں ریپبلک موٹرز لمیٹڈ کی مختص کردہ کمرشل زمین کی فروخت سے ہوگا مذکورہ پراپرٹی کی ریزرو قیمت 5 ارب سے زائد مقرر کی گئی ہے نیلامی سے حاصل شدہ رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور غربت کے خاتمہ کیلئے استعمال کی جائے گی۔

زمین نیلام

مزید :

صفحہ آخر -