کراچی معاشی حب،حکومت اور کرپٹ جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا: سراج الحق

    کراچی معاشی حب،حکومت اور کرپٹ جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا: سراج الحق

  

 کراچی(آئی این پی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کے سپوٹرز اور ووٹرز کو ہوا ہے،پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور ایم کیو ایم کا کارکن بھی پریشان حال ہے، ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، موجودہ حکومت دو سالوں میں بچوں اور بچیوں کی عزت نہیں بچا سکی تو ملک کیسے چلائے گی، کراچی معاشی شہ رگ ہے لیکن کرپٹ جماعتوں نے کراچی کے عوام کو مایوس کیا، حکمرانوں نے کراچی سے اربوں روپے لوٹے اور اپنا بنک بیلنس بڑھایا ہے، آج پارٹی کا کلرک ایک بڑا سرمایہ دار بن گیا یہ ایک بڑی تبدیلی آئی ہے،حکومت الیکشن کمیشن اور پولنگ بوتھ کو آزاد چھوڑے اور شفاف انتخابات کروائے، 27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر  ”حقوق کراچی مارچ“ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، کراچی کے عوام 27ستمبر کوشاہراہ قائدین پر ہونے والے مارچ میں خواتین و  بچوں کے ساتھ شریک ہوکر جماعت اسلامی کی تحریک کاحصہ بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ کے اختتام پر ”عوامی سیشن“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیت گاہ سے امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان عبدا لحق ہاشمی، نائب امرائے کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید، معروف اسکالر اور کالم نویس شاہ نواز فاروقی،امیر ضلع غربی محمد اسحاق خان، نائب امیر ضلع غربی فضل احد حنیف ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت تار تار کی جارہی ہیں، ڈاکٹر عافیہ 86سال کے لیے دشمن کی قید میں ہے،ڈاکٹر عافیہ نے والدہ کو پیغام پہنچایاہے کہ روزمحشر میں اللہ اور اس کے رسول سے پاکستانیوں کی شکایت کروں گی، حکمرانوں کیلیے یہ نوشتہ دیوار ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں توجانوروں کے بھی حقوق ہوتے تھے یہاں خواتین اوربچوں کی عزتیں محفوظ نہیں، ہماری بیٹیاں غیر محفوظ ہیں،

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -